14 جولائی 2015 - 12:56
عراق؛ تکریت میں دسیوں دھشتگرد ہلاک

عراق کے سیکورٹی اہل کاروں نے تکریت شہر کے شمالی علاقوں میں دسیوں دہشت گرد عناصر کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ براثا نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی پولیس کے سربراہ رائد شاکر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور عوامی رضاکاروں نے تکریت کے شمالی علاقوں میں بیس تکفیری دہشت گرد عناصر کو ہلاک جبکہ تیس دیگر کو زخمی کر دیا۔ عراقی پولیس اور عوامی رضاکار فورس کی مشترکہ کاروائی میں دریائے دجلہ کے مشرقی علاقوں سے بھی داعش سے وابستہ دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا نیز دھماکہ خیز مواد کی حامل پانچ گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔ گذشتہ ہفتے عراقی فوج نے جنوب مشرقی تکریت سے بھی دہشت گردوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲